بنگلور یکم جون (یواین آئی ) کرناٹک حکومت پولیس کانسٹبلس کی جانب سے 4جون کو مجوزہ اجتماعی رخصت اتفاقی احتجاج کرنے پر لازمی خدمات کی برقراری سے متعلق قانون (ایسما) نافذ کرے گی۔یہ قدم وزیراعلی سدارامیا کی طرف سے سامنے آیا ہے جنہو ں نے گذشتہ روز یہ سخت پیام دیا ہے کہ ہڑتال کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں احتجاج کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ پولیس فورس پابند ڈسپلن ہوں گے اور کوئی ڈسپلن شکنی والی حرکت نہیں کریں گے ۔یہ افراد ان عناصر کے اشتعال کے آگے نہ جھکیں جو نظم و نسق میں گڑبڑ پیدا کرنا چا ہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے مسائل کی سماعت اور ان کے حل کے لئے راہیں تلاش کرنے تیار ہے لیکن احتجاج کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔